سانحہ داتا دربار: شہید افراد کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے داتا دربار کے باہر دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دیئے۔

 

داتا دربار کے باہر دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوئی، وزیراعلیٰ نے دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجا ت کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دیئے۔ وزیراعلیٰ نے شہید رفاقت علی کی بیوہ نازیہ بی بی، شہید محمد نواز کی بیوہ ثریا بیگم اور شہید طاہر اسلم کے والد محمد اسلم کو مالی امداد کے چیک دیئے۔

 

ہمدردی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے آپ کے پیاروں کے بچھڑنے کا بے حد افسوس ہے، ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہماری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ تنہا نہیں، قوم آپ کے ساتھ ہے۔ مالی امداد کسی کی جان کا مداوا نہیں، ہم شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء علی اصغر منڈا، گل آغا، جمشید اقبال چیمہ، غلام محی الدین دیوان اور زمان نصیب بھی موجود تھے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں