یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا

 

پپبلک نیوز: چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔ مسجد کا نام چیچنیا کے سربراہ رمضان کیدورو کے نام پر رکھا گیا ہے۔ مسجد میں بیک وقت 20 ہزار نمازی نماز ادا کر سکیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق چیچنیا کے شہر شالی میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ شاندار تعمیراتی شاہکار، فن تعمیر کا عالی شان نمونہ  جس میں نقش و نگار، خوبصورت گنبد، چاروں اطراف دالان، کاشی کاری، خطاطی اور داخلی درواز ے خوبصورتی سے مزین تزئین و آرائش دل کو لبھاتے ہیں۔

 

افتتاحی تقریب میں 43 ممالک کے 200 مہمانوں نے شرکت کی۔ مسجد کا نام جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان کیدورو کے نام پر رکھا گیا ہے۔ مسجد میں بیک وقت 20 ہزار افراد نماز ادا کر پائیں گے۔ یہ مسجد (پرائڈ آف مسلمز) کہلائے گی۔

 

واضح رہے کہ اس خوبصورت مسجد کی تعمیر میں سنگ مرمر کا استعمال کیا گیا ہے۔ پانچ ایکڑ رقبے پر مسجد کی تعمیر میں سات برس کا عرصہ لگا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں