27فروری کو پاکستان کی جوابی کارروائی اہلیت کی بہترین مثال ہے:ایئر چیف مارشل

سلام آباد(پبلک نیوز)27 فروری کو دشمن کی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں" آپریشن سوفٹ ریٹارٹ" کے نام سے یاد رکھی جائے گی۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی امنگوں اور توقعات پر پوری اترے گی۔

 


پاک فضا ئیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں 264 ویں ائیر سٹاف پریزینٹیشن کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ 27 فروری 2019 کو دشمن کی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں"آپریشن سوفٹ ریٹارٹ"("Operation Swift Retort") کے نام سے یاد رکھی جائے گی۔

 

پرنسپل سٹاف آفیسر ز، ائیرآفیسرز، فیلڈ کمانڈرز اور ائیر مین سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ہمارے عزم و حوصلے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی اہلیت کی ایک بہترین مثال ہے۔

 

ائیر چیف نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیسز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ٹریننگ اور فلائٹ سیفٹی میں بہترین کارکردگی کی ٹرافیاں پی اے ایف بیس شہباز کو دی گئیں، جبکہ پی اے ایف بیس مصحف اسٹرونگ مین ٹرافی کا حقدار ٹھہرا۔ گراؤنڈ سیفٹی ٹرافی پی اے ایف بیس پشاور کو عطا کی گئی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں