چیف الیکشن کمشنر کا نئے ممبرز سے حلف لینے سے انکار

 

پبلک نیوز: الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار کردیا، چیف الیکشن کمشنر کے مطابق نئے ممبرز کی تقرری آئین کے خلاف کی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے اراکین کی تقرری کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق نہ ہوا تو بات ووٹنگ پر آگئی۔ ووٹنگ میں بھی برابری رہی، اپوزیشن نے چئیر پرسن کمیٹی شیریں مزاری کا ووٹ ماننے سے انکار کر دیا تو حکومت نے مسئلہ اپنے طور حل کرنے کی ٹھانی۔

 

گزشتہ روز حکومت نے سندھ سے خالد محمود صدیقی اور بلوچستان سے منیر کاکڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کا موقف ہے کہ نئے ممبران کی تقرری آئین کے آرٹیکل دو سو تیرہ اور دو سو چودہ کے مطابق نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے انکار سے باضابطہ طور پر وزارت پارلیمانی امور کو آگاہ کردیا ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں