چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سات روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سات روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہو گئے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

 

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید خان کھوسہ اپنے سات روزہ سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی عدم موجودگی میں جسٹس گلزار احمد قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید جسٹس گلزار احمد سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔

 

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ججز صاحبان سمیت اعلی سیاسی وعسکری قیادت بھی شریک تھی۔ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ روس کے سات روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، وہ روس میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں