ڈیم کی تعمیر عزم، ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحِ انسانیت کیلئے کام کروں گے: چیف جسٹس

لندن (پبلک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیم کی تعمیر کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ڈیم پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ان کا کوئی سیاسی مقصد نہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحِ انسانیت کیلئے ہی کام کریں گے۔ 

 

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لندن میں ڈیم فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کی۔ تقریب میں پہچنے پر چیف جسٹس پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چیف جسٹس لندن میں ڈیم فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں ڈیم کی تعمیر سے کوئی نہیں روک سکتا، کیونکہ یہ پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ان کا کوئی سیاسی مقصد نہیں۔ عہدے سے رخصت ہو کر وہ فلاحِ انسانیت ہی کا کام کریں گے۔ آئندہ نسلوں کوپانی کی وجہ سے زندگیوں سے محروم نہیں ہونے دوں گا۔ چیف جسٹس نے کہا کالاباغ ڈیم پر چاروں صوبے متفق نہیں تھے، لیکن دیامر اور مہمند ڈیمز اتفاق رائے کے باوجود کیوں نہ بنائے گئے۔ آج پتہ چل گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب دریائے سندھ پر بھی بیسیوں ڈیم بنیں گے، کوئی یہ نہ سوچے کہ ڈیم کی تعمیر میں رکاؤٹ بنے گا۔

 

تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں نے عطیات کے ڈھیر لگا دیئے۔ تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی نے بھی چیف جسٹس کے اس اقدام کو سراہا۔ پاکستانی کمیونٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دیار غیر میں رہ کر بھی مادر وطن کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں