نئے مالی سال20-2019ءکے بجٹ سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

لاہور(مستنصر عباس) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے نئے مالی سال 2019-20ء کا بجٹ عوام کی امنگوں کا ترجمان ہو گا۔

 

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، آئندہ مالی سال 20-2019ء کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خد و خال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بجٹ میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئے گی، عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے، ایسے اقدامات تجویز کیے جائیں، جن سے وسائل میں اضافہ ہو اور عام آدمی کو ریلیف ملے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے گا، حقیقت پسندانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کے عوام کی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا، جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ بجٹ امور کے اجلاس میں کابینہ کے دیگر اراکان بھی شریک ہوئے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں