وزیراعلیٰ پنجاب نے سدرن لوپ تھری کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سدرن لوپ تھری کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی، کمپلیکس کے معیاری تعمیراتی کاموں کو سراہا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمپلیکس کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمپلیکس کے معیاری تعمیراتی کاموں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے انٹیلی جنٹ ٹریفک سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن و چیئر پرسن لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے وزیراعلیٰ کو لاہور رنگ روڈ منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس اور کنٹرول روم کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔


وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ وَن اور ٹو ایک سال میں مکمل کیا گیا ہے، 23کلومیٹر سدرن لوپ ون اور ٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔ 8کلومیٹر طویل سدرن لوپ تھری کا منصوبہ اڈہ پلاٹ سے ملتان روڈ تک تعمیر کیا جائے گا۔ سدرن لوپ تھری پر تقریباً 10 ارب روپے لاگت آئے گی، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت دے دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ کے اردگرد 10 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے کنٹرول روم کو سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ لنک کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے سدرن لوپ تھری کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی۔ صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، آصف نکئی، ہاشم ڈوگر، رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری سروسز، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں