وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا

لاہور(مستنصر عباس) لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ پناہ گاہ کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا جس کے بعد پناہ گاہ میں کمرے، کچن اور دیگر سہالیات کا جائزہ لیا اور طبی امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا، عثمان بزدار پناہ گاہ میں قیام کرنے والے لوگوں میں گھل مل گئے اور لوگوں سے ان کی پریشانیوں کے بارے میں جانا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو پناہ گاہ کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے، یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے،اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں