منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اشیائے ضرورت مہنگے داموں فروخت کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا کم دے دیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔

 

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔ اشیائے خوردو نوش کی طے شدہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ عام آدمی کو مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے ضروریات کی فراہمی کے لیے ہر ضروری اقدام ا ٹھایا جائے گا۔

حارث افضل  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں