وزیراعلیٰ پنجاب نےجشنِ عید میلاد النبیؐ تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، عیدمیلاد النبیﷺ کےحوالے سے تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اجلاس میں کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں عید میلاد النبیﷺکی تقریبات کو سرکاری طور پر بھرپور اور شاندار طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں خصوصی تقریبات جاری ہیں۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پورے صوبے میں شاندار پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ محافل میلاد اور جلوسوں کے شرکاء کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ وضع کردہ پلان کے مطابق عید میلاد النبیؐکے جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں