تحریک انصاف کی حکومت اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضح ہدایات کے باوجود کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے والی بعض شوگر ملوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے کے باوجودشوگر ملیں نہ چلانے کا کوئی جواز نہیں۔

 

کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے والی بعض شوگر ملوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کئے جانے کے باوجودشوگر ملیں نہ چلانے کا کوئی جواز نہیں۔ شوگر ملیں نہ چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر خوراک، سیکرٹری خوراک اور کین کمشنر کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گنے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے گی۔ شوگر ملیں کاشتکاروں سے گنا مقرر کردہ نرخوں پر خریدنے کی پابند ہوں گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزن میں کٹوتی کی شکایت پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ دلایا جائے گا۔ کاشتکاروں کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں