ساہیوال کیس میں انصاف ملے گا، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پبلک نیوز) ساہیوال واقعے پر جے آئی ٹی بنا دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کا کہنا ہے کہ جو بھی ساہیوال واقعے میں ملوث ہو گا اسےعبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

 

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب ساہیوال پہنچے اور ہسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کی کفالت کا انتظام کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پبجاب نے بتایا کہ کیس میں انصاف ملے گا اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا ملوث اہلکاروں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ایڈیشنل آئی جی 72گھنٹےمیں رپورٹ پیش کریں گے اور تمام معالات کی نگرانی وہ خود کریں گے۔

ویڈیو کیلئے لنک پر کلک کریں:

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں