وزیراعلیٰ سندھ کا گیس کےمعاملے پر سی سی آئی اجلاس بلانے کا مطالبہ

کراچی (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں آپ سب کی طاقت میرے ساتھ ہو، سی سی آئی میں میرے سوا کوئی اور ممبر نہیں آپ اپنے اراکین سے کہیں ہمارے جائز حق پر وہ سپورٹ کریں۔

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گیس کے معاملے پر مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو گیس معاملے پر سی سی آئی کی میٹنگ کے لیے خط لکھیں گے۔ پوری امید ہے وفاق آئین اور قانون کے مطابق سندھ کو حق دے گا۔ مسئلے کو ڈیڈھ ماہ میں حل کرنے کا اس وقت کے وزیراعظم نے یقین دلایا تھا مگر حل نہ ہو سکا۔ اس کے بعد موجودہ حکومت کے بعد دو اجلاس سی آئی کے ہوئے۔ ایک میں پاپولیشن کے سوا کوئی بحث نہیں ہوئی۔ ایک اجلاس ستمبر کی چوبیس تاریخ کو ہوا۔

 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کوئی ایجنڈا اجلاس میں نہیں رکھا گیا جس پر صوبوں کے کمنٹس پر ہی بحث ہوتی ہے۔ جب بھی سی سی آئی اجلاس ہوا کوشش ہو گی آنے والے اجلاس میں اپوزیشن کی باتین بھی ڈالی جائیں۔ میں چاہتا ہوں آپ سب کی طاقت میرے ساتھ ہو۔ سی سی آئی میں میرے سوا کوئی اور ممبر نہیں آپ اپنے اراکین سے کہیں ہمارے جائز حق پر وہ سپورٹ کریں۔ سندھ کو اگر کوئی سپورٹ کرتا ہے تو ایوان کی سفارش پنہچانا میرا کام ہے اس پر عمل تب ہو گا جب اس پر اتفاق ہو۔

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کے پی حکومت نے گیس معاملے پر پہلے بھی سپورٹ کیا تھا۔ ہمیں کہا جاتا ہے وفاق کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیئے، اس کے بغیر مسائل حل ہونا ممکن نہیں۔ آپ وفاق سے آئی پی پیز پر مظوری پر بھی مدد کریں، بجلی بنے گی تو مسلے حل ہوں گے۔ شکر گذار ہوں سب کا جن لوگوں نے ساتھ دیا، آپکی مدد سے کامیابی ہو گی، لوگوں کو سندھ حکومت کھٹکتی اس لیئے ہے کہ انہوں نے اپنے پانی سمیت ہر اشو پر مضبوط کیس پیش کیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں