وزیراعلیٰ سندھ نےعہدے کا حلف لینے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

 

کراچی(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےعہدے کا حلف لینے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈآف آنرپیش کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کے دستے کامعائنہ کیا اور سلامی لی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے حلف اٹھانے کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، آج صبح وزیراعلی ہاؤس پہنچے تو پولیس کے دستے نے سلامی دی۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے پہلے ہی دن امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہر بھر میں کرائم ریٹ کم کرنے کے لیے ہدایات بھی جاری کر دیں۔


رسمی تقریب کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائم کے خلاف آپریشن کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایس ایچ اوز کو آگاہ کر دیں کہ اگر اُن کے علاقے میں کرائم ہو گا تو اُن کے خلاف کارروائی ہو گی۔
ایڈیشنل آئی جی نے وزیراعلی کو شہر بھر میں جرائم کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈی سیز اور ایس ایس پیز کی جانب سے عید پر کیے گئے۔ فول پروف انتظامات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئیں۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ ہائوس پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی جاویدعالم اور دیگر سینئر افسران نے استقبال کیا۔ مرادعلی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سٹاف سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔

عطاء سبحانی  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں