معلومات دینا اداروں کا کام ہے وزیراعلیٰ کا نہیں: مراد علی شاہ

کراچی (پبلک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ مراد علی شاہ نے کہا جے آئی ٹی کی شکایات کے حوالے سے چیف جسٹس کو بتایا۔ تفصیلات دینے کے لیے دو دن دیئے گئے تھے۔ اتنے کم وقت میں سارا ڈیٹا دینا ممکن نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کافی اچھی رہی، جس کے دوران صوبہ کے مسائل پر بات ہوئی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی شکایات کے حوالے سے بھی چیف جسٹس کو بتایا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جے آئی ٹی نے ایری گیشن، ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ سے تفصیلات مانگی تھیں اور اس کے لیے 2 دن دیئے گئے تھے اتنے وقت میں اتنا سارا دیٹا کیسے دیا جاسکتا ہے۔ ایسا تھوڑی ہوتا ہے کہ ایک بٹن دباؤ اور ریکارڈ مل جائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ معلومات دینا اداروں کا کام ہے وزیراعلیٰ کا نہیں۔ وہ ہر انکوائری میں تعاون کے لیے تیار ہیں، جب بھی بلایا گیا وہ ضرور جائیں گے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں