وفاق سندھ کے 103 ارب روپے جاری نہیں کر رہا: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق سندھ کے 103 ارب روپے جاری نہیں کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہے۔ سندھ حکومت میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات کی جلد ادائیگی کریں گی۔

 

سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب سے منعقدہ قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ جو ٹیکسز صوبے جمع کرتے ہیں وہ بھی ان کو دیئے جائیں، اس حکومت نے ایسا ماحول بنا دیا ہے کہ افسراں جائز کام بھی نہیں کرنا چاہ رہے۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے رویئے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن منفی چیزوں کے ساتھ بہتر کاموں کو بھی عوام کے سامنے لائے۔

 

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات کی جلد ادائیگی کریں گی اور میڈیا ہاؤسسز سے گزارش کریں گی کہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہینڈز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ہینڈز کے نرسنگ کالج کے قیام کے لئے بھرپور تعاون کریں گی۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں