بچوں میں کینسر کے علاج کیلئے ہر قسم کی سہولت مہیا کروں گا:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(منیر ساقی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد اور سکھر میں کینسر سینٹر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف کراچی بلکہ صوبے کے دیگر مراعات شہروں میں بھی کینسر وارڈ قائم کریں گے۔ دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے سبب مسائل بڑھ رہے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں قائم بچوں کے کینسر سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کے پروفیسر طارق شفیع نے وزیر اعلیٰ سندھ کو کینسر سینٹر میں صحت کی سہولیات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچوں میں کینسر کے علاج کے لئے ہر قسم کی سہولت مہیا کروں گا، نہ صرف کراچی بلکہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی کینسر وارڈ قائم کریں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کہا تھا کہ جناح ہسپتال، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی سندھ حکومت کے پاس رہنے دئیے جائیں۔ انہوں نے چائلڈ ایڈ فاؤنڈیشن سے ہسپتال کی جگہ، مشینری اور ماہانہ آپریشنل اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کیں اور انہیں سالانہ گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔ ہسپتال کے دورے کے بعد دو کینسر کے علاج کے بعد صحتیاب ہونے والے بچوں میں تحفے میں تقسیم کئے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں