پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ تبدیل نہیں ہوں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ تبدیل نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور محمود خان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ کچھ کھلاڑی کمزور ہوتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں بدل دوں۔ اپوزیشن پر تنقید کے ساتھ سینئر صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم نے خارجہ پالیسی پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیراعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں کی ملاقات، وزیراعظم نے بتا دیا اپوزیشن اپنی چوری بچانے کے لیے این آر او چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ انہیں خوف ہے نہ عوام اپوزیشن کے ساتھ، اپوزیشن کو احتجاج کا شوق ہے تو ڈی چوک میں کنٹینر دیتے ہیں، دیکھتے ہیں کتنے دن نکالیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ نیب حکومت کے ماتحت نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہ پنجاب اور کے پی وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، کہا انہیں اور دونوں وزرائے اعلیٰ کو ورثے میں صرف بحران ملے۔ کچھ کھلاڑی کمزور بھی ہوتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں بدل دوں۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں