بیورو کریسی میں تبادلوں سے حکومتی کارکردگی کا کوئی تعلق نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

گوجرانوالہ (پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کی راہ میں کسی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ ہمارا کام عوام کی خدمت ہے۔ بیورو کریسی میں تبادلوں سے حکومتی کارکردگی کا کو ئی تعلق نہیں۔

ان کا گوجرانوالہ میں پناہ گاہ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفر سرکار کا اختیار ہے جس کو بہترین عوامی مفاد میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو افسرپر فارم کرے گا وہی رہے گا۔ گراس روٹ لیول پر عوام کو با اختیار اور مقامی مسائل کے حل کے لیے نیا بلدیاتی نظام لایا جائے گا۔

انھوں نے گوجرانوالہ میں صحافی کالونی کے مطالبہ پر درخواست بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں ہونے والی کرپشن پر آڈٹ رپورٹ جاری کروانے اور کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ جائز ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی میں تبادلوں سے حکومتی کارکردگی کا کوئی تعلق نہیں۔ پنجاب فو ڈ اتھارٹی کو صوبہ بھر میں اشیاء خوردو نوش میں ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ عوام کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں