آرمی چیف نے کینسر کے عارضے میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کر دی

لاہور(پبلک نیوز) کینسر کے عارضے میں مبتلا دو بچیوں کی خواہش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری کر دی۔ تیرہ سالہ جویریہ عالم اور پندرہ سالہ رُوبا رفیق نے آرمی چیف سے سپاہی بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

 

کینسر کے عارضے میں مبتلا دو بچیوں کی خواہش آرمی چیف نے پوری کر دی۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا دو ننھی بچیوں کی سپاہی بننے کی دیرینہ خواہش پوری کر دی ہے۔

 

واضع رہے کہ 13 سالہ جویریہ عالم اور 15 سالہ روبا رفیق کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہوں نے سپاہی بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ جسں کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پورا کر دیا ہے، اس خواہش کو کور کمانڈر لاہور نے عملی جامہ پہنایا۔ ننھی بچیوں نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی اور بچیوں کو آرمی میوزیم کا دورہ بھی کروایا گیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں