چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان اور رومانیہ میں دفاعی تعاون جاری، پاک بحریہ کیلئے رومانیہ میں پٹرولنگ ویسلز کی تیاری حتمی مراحل میں داخل، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے بخارسٹ میں الگ الگ خصوصی ملاقاتیں ہوئی۔

 

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے بخارسٹ میں الگ الگ خصوصی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رومانین نیوی نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

 

امیرالبحر کو چاک و چوبند دستے نے روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ امیرالبحر کو ڈیمن شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں