پاکستان تحریک انصاف اپنے ارتقاء کی اہم منزل پر کھڑی ہے: عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کی وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات، بھرپور انداز میں پاکستان تحریک انصاف کا "یوم تاسیس" منانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی جس میں بھرپور انداز پارٹی کا "یوم تاسیس" منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیف اللہ خان نیازی "یوم تاسیس" کی ملک گیر تقریبات کی منصوبہ بندی کریں گے۔

چیف آرگنائزر یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے حوالے سے تمام تیاریوں کی نگرانی بھی کریں گے۔ حکومت کی تشکیل کے بعد تحریک انصاف کا یہ پہلا یوم تاسیس ہوگا۔ چیف آرگنائزر کی وزیر اعظم سے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے پارٹی آئین کی تیاریوں اور تنظیمِ نو کے حوالے سے امور پر بھی مفصل گفتگو کی گئی۔

چیف آرگنائزر سے وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے ارتقاء کی اہم منزل پر کھڑی ہے۔ بائیس برس کی جہد مسلسل کے بعد آج اللہ کا شکر ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں ہے۔  یہ "یوم تاسیس" کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ایک مثالی سیاسی ادارہ بنانے کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔ "یوم تاسیس" پر تجدید عہد کریں گے اور نئی منزل کا تعین کریں گے۔ سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں کارکنان "یوم تاسیس" کی تیاری کریں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں