وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی ملاقات

پبلک نیوز: سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر، قوم کے بڑوں کی بڑی بیٹھک ہوئی۔ وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی اور پاک افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سے چیئرمین جوانئٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور بھی زیر بحث آئے۔

وزیراعظم کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔ ملاقات میں مشرقی مغربی سرحدی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں