لاہور: بسنت کھٹائی میں پڑگئی، پابندی کے باوجود پتنگ بازی، بچہ جاں بحق

لاہور (شعیب ہاشمی) معصوم گلوں کا ایک بار پھر بوکاٹا، پتنگ بازی سے ایک اور چراغ گل ہو گیا۔ لاہور میں کٹی پتنگ بجلی کی تاروں پر گرنے سے پتنگ لوٹنے والا بچہ جاں بحق، خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔ علاقہ کی فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق صہیب جاوید گھر سے نکلا تو کٹی پتنگ لوٹنے لگا اور پر پتنگ بجلی کی تاروں پر جاگری جسے پکڑتے ہوئے صہیب کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ صہیب جاوید کی موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔

والدین شدت غم سے نڈھال ہو گئے۔ صہیب کے والد کا کہنا ہے کہ پتیگ بازی پر پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے۔

14سالہ صہیب 5بہن بھائیوں میں سے تیسرے نمبر پر تھا۔ اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پتنگ بازی اور بسنت کے اعلانات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی لمحہ فکریہ ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں