دسویں چلڈرن فلم فیسٹیول "دی لٹل آرٹ" کا آغاز، وزیر تعلیم کی خصوصی شرکت

لاہور (پبلک نیوز) شہر کے نجی مال میں دسواں چلڈرن فلم فیسٹول "دی لٹل آرٹ" کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر تعیلم ڈاکٹر مراد راس نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن فلم فیسٹیول دی لٹل آرٹ  کا آغاز کر دیا گیا۔ 6روزہ فلم فیسٹیول میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فیسٹیول میں بہت سے فنکاروں نے شرکت کی اور اس کو خوب سراہا۔ فلم میلہ میں 29 ممالک سے لی گئی 72 فلمیں بچوں کو دکھائی جائیں گی۔

صوبائی وزیر تعیلم کا کہنا تھا کہ بچوں کے نصاب میں آرٹ اور سپورٹس کو ترجیح دیں گے اور پنجاب حکومت کی سپورٹ بچوں کے ساتھ ہو گی۔

فلم میلہ میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ بچوں کا کہنا تھا کہ انھیں فلم بنا کر بہت خوشی ہو ئی ہے۔ فلم فیسٹول میں آنے  والے بچوں نے فلمیں دیکھیں اور آرٹ ورک کی سرگرمیوں میں حصہ بھی لیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں