چین اور ملائیشیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں آواز بلند کر دی

 

نیویارک (پبلک نیوز) چین اور ملائیشیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔ چینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ مسلئہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ کشمیر پر حملہ کر کے قبضہ کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کےخلاف وزیراعظم عمران خان کی کامیاب سفارت کاری کام کرنے لگی۔ ترکی کے بعد چین اور ملائیشا نے بھی کشمیر کے حق میں آواز بلند کر دی۔

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلئہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ چین کشمیر پر کیے جانے والے تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔

 

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجود جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کیا گیا۔ مسئلہ کشمیر  کو پر امن طریقوں سے حل کرنا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر اسے حل کرے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں