چینی کمپنی کی حکومت پاکستان کو 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش

اسلام آباد(پبلک نیوز) 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں عالمی کمپنیوں نے بھی دلچسپی لینا شروع کردی۔ چین اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک کی کمپنیوں نے حکومت کو پیشکشں بھجوا دیں۔ حکومت آئندہ 3 ماہ میں ہاؤسنگ منصوبے پر مثبت پیشرفت کیلئے ہنگامی اقدامات کی خواہشمند ہے۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق چین کی ایک بڑی تعمیراتی کمپنی نے حکومت کو 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کر دی، چین اور متحدہ عرب امارات نے حکومتی سطح پر بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ چین اور متحدہ عرب امارات کے وفود پاکستانی حکام سے ملاقات کر کے ابتدائی بات چیت کر چکے ہیں۔

 

دونوں ممالک چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کمپنیوں کو بھی حکومت کی نئی ہاؤسنگ پالیسی کا انتظار ہے۔ حکومت کی جانب سے چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کی پیشکش کا جائزہ لینا شروع کر دیا گیا ہے۔ حکومت آئندہ 3 ماہ میں ہاؤسنگ منصوبے پر مثبت پیشرفت کیلئے ہنگامی اقدامات کی خواہشمند ہیں۔

عطاء سبحانی  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں