چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی

پبلک نیوز: چین کے کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی۔ 640 سے زائد افراد زخمی، درجنوں فیکٹریوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

 

تفصیلات کے مطابق چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ دھماکے میں 47 افراد ہلاک، 640 سے زائد افراد زخمی ہوئے جس میں درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

دھماکا گزشتہ شام  صوبہ جیانگژو میں کیڑے مار ادویات کے کیمیکل پلانٹ میں ہوا۔ جس کے بعد آسمان پر سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس سے کئی فیکٹریوں اور قریبی کنڈرگارٹن کو بھی نقصان پہنچا۔ کیمیکل پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں