امریکا کے بعد چین نے بھی سب سے بڑا غیر جوہری بم تیار کرلیا

پلک نیوز: روس کے فادر اور امریکا کے "مدر آف آل بومبز" کے بعد چین نے بھی اپنا سب سے بڑا غیر جوہری بم تیار کر لیا ہے۔ سائز میں امریکی بم سے چھوٹا ہے لیکن تباہ کاری کی زیادہ صلاحیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے بعد چین نے بھی سب سے بڑا غیر جوہری بم تیار کر لیا۔ غیرجوہری بم کو چینی ساختہ مدر آف آل بومبز کا نام دیا گیا ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر چینی دفاعی کمپنی نے جاری کیں۔ چینی ساختہ مدر آف آل بومبز کا سائز امریکی بم سے چھوٹا ہے تاہم تباہ کاری کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ستمبر 2017 میں افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر اسی نوعیت کا 9800 کلو وزنی جی بی یو 43 بی نامی بم گرایا تھا۔ ہتھیاروں کی اس دوڑ میں روس بھی سب سے بڑا غیرجوہری بم بنا چکا ہے جسے فادر آف آل بومبز کا نام دیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں