امریکی صدر کیلئے 'آئی فون' دردِ سر، چین نے ہواوے کا مشورہ دیدیا

پبلک نیوز: امریکی صدر کے لیے آئی فون استعمال کرنا دردِ سر بن گیا۔ چین نے بھرپور انداز میں طنز کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ٹرمپ آئی فون کی بجائے ہواوے استعمال کر لیں۔

نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ زیادہ تر کالز کے لیے آئی فون استعمال کرتے ہیں، جو محفوظ نہیں اور چینی و روسی جاسوس تمام کالز سن لیتے ہیں۔

اس رپورٹ پر اب چینی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کے انداز میں بھرپور طنز کے ساتھ ردعمل  کا اظہار کیا۔ پہلے تو کالز ٹیپ ہونے کی خبر کو ہی 'فیک نیوز' قرار دیا، پھر کہا کہ اگر گفتگو ٹیپ ہونے کی اتنی ہی پریشانی ہے تو ٹرمپ ہواوے استعمال کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہواوے چینی کمپنی ہے، جس پر جاسوسی کا الزام لگا کر اس کے لیے امریکا میں کاروبار کرنا بہت مشکل بنا دیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں