بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست،عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستانی موقف تسلیم کرلیا

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔ عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستانی موقف تسلیم کرلیا۔ چین نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے امریکی پیشکش کی حمایت کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ چین نے وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکا کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی حمایت کر دی۔

 

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسایہ  ملک ہے، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ فریقین مسئلہ کشمیر پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کر کے خطے میں امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں۔

 

اس سے قبل بھارتی وزراتِ خارجہ نے نریندر مودی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر امریکا سے کسی قسم کی بات چیت کی تردید کی تھی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں