چین کی خلائی مشین کا چاند پر لگایا بیج پودا بن کر پرورش پانے لگا

پبلک نیوز: چینی سائنسدانوں نے سائنس کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ چین کی خلائی مشن چینگ 4 کا چاند پر لگایا بیج پودا بن کر پرورش پانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق چینی سائنسدانوں نے خلائی دنیا میں نیا تجربہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ رواں ماہ چاند کے تاریک حصے پر بھیجے جانے والے خلائی مشن چینگ 4 نے کام شروع کر دیا۔ سائنسدان چینگ 4 کے ذریعہ چاند پر پہلی بار پودا اگانے میں کامیاب ہو گئے۔

چینی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق چینگ 4 پر بھیجے گئے کپاس کے پودے کا بیج اب پودے کی شکل اختیار کر گیا۔ تاریخ میں پہلی بار چاند پر بیالوجیکل تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔

خیال رہے کہ سائنسدانوں نے چاند کی سطح پر اگنے والے پودے کوخلائی مشن کے لیے بڑی پیش رفت قرار دے دیا۔

احمد علی کیف  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں