چین کی ایٹمی آبدوزوں نے امریکہ اور اتحادیوں کی نیندیں اڑا دیں

پبلک نیوز: چین کی ایٹمی آبدوزوں نے امریکہ اور اتحادیوں کی نیندیں اڑا دیں۔ چین کی قابل بھروسہ سیکنڈ سٹرائیک صلاحیت سے امریکہ پریشان ہو گیا۔ امریکہ اور چین کی جن کلاس ایٹمی آبدوزوں میں سرد جنگ کی طرح چوہے بلی کا کھیل شروع ہو گیا۔

 

چین کی ایٹمی آبدوزوں نے امریکہ اور اتحادیوں کی نیندیں اڑا دیں۔ چین کی قابل بھروسہ سیکنڈ سٹرائیک صلاحیت سے امریکہ پریشان ہو گیا۔ امریکہ اور چین کی جن کلاس ایٹمی آبدوزوں میں سرد جنگ کی طرح چوہے بلی کا کھیل شروع ہو گیا۔

 

غیر ملکی خبر رسا اجنسی کے مطابق چین اب فضا، زمین اور سطح آب کے نیچے سے سیکنڈ سٹرائیک کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ 6 دہائیوں کی محنت و تحقیق کے بعد چین نیوکلئیر بیلسٹک سب میرین کلب میں شامل ہو چکا ہے۔ چین کے پاس اس وقت جن کلاس کی 4 ایٹمی آبدوزیں ہیں۔ چینی ایٹمی آبدوزیں 8 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے 12 بیلسٹک میزائل فائر کر سکتی ہیں۔ امریکی اندازے کے مطابق چین کے پاس ایٹمی وارہیڈز والے 100 زمینی میزائل بھی موجود ہیں۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں