عمران خان سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژوچی نے ملاقات کی۔ پاک چین دو طرفہ تعلقات، علاقائی امن اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژوچی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، علاقائی امن اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ژوچی نے صدر شی جن پینگ کا خیرسگالی پیغام وزیر اعظم عمران خان کو پہنچایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے پر چین کے مشکور ہیں۔ بھارت گزشتہ تین ہفتوں سے مسلسل لاکھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاون سے خطے کے قیام امن کو شدید خطرہ ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں