چینی نائب صدر وانگ چی شن 3 روزہ دورہ کے بعد واپس وطن روانہ

لاہور (پبلک نیوز) چین کے نائب صدر وانگ چی شن 3 روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس چین روانہ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کو رخصت کیا۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں آپ کی میزبانی کرکے دلی خوشی ہوئی ہے۔ چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرے گا۔ پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اور چین ترقی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ دونوں بھائیوں کے درمیان پیار، محبت اور تعاون کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں۔

 

اس موقع پر چینی نائب صدر وانگ چی شن کا کہنا تھا کہ لاہور میں ملنے والی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چین ترقی و خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ پہلے بھی کھڑا تھا اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔ باہمی تعاون کی نئی جہتوں پر کام کرکے دوستی کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

 

صوبائی وزراء راجہ بشارت، سید صمصام بخاری، نعمان لنگڑیال، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز عالم، تیمور بھٹی، آشفہ ریاض، عنصر مجید خان نیازی، سمیع اللہ چوہدری، حافظ ممتاز احمد، ہاشم ڈوگر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری اطلاعات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں