چينی قونصلیٹ حملہ کی منصوبہ بندی بھارت کی ايما پر افغانستان ميں کی گئی: ایڈیشنل آئی جی کراچی

 

کراچی (بلال خان) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چینی قونصلیٹ حملہ میں بڑی کامیابی، کراچی، حب، خضدار اور کوئٹہ سے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے 5سہولت کار گرفتار کر لیے۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی میں پاکستان کا ازلی دشمن بھارت ملوث نکلا۔ دہشتگرد حملہ کی منصوبہ بندی اسلم عرف اچھو اور بشیر زیب نے بھارتی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کی۔ چینی قونصل خانے پر حملے کی ریکی بھی کرائی گئی۔

 

چینی قونصلیٹ حملہ کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو

 

تفصیلات کے مطابق شاطردشمن کی جانب سے پاک چین دوستی پر بھرپور وار کیا گیا۔ حساس اداروں نے چینی قونصل خانے پر حملہ میں ملوث نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا۔ مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ کارروائیوں کے بعد 5امن دشمنوں کو دھر لیا گیا۔

 

سکیورٹی اداروں نے خطرناک دہشت گرد اسلم عرف اچھو کے دست راست عارف عرف نادر کو بھی دبوچ لیا۔ کراچی سے ہاشم علی احمد، کوئٹہ سے اسلم مغیری اور حسنین اور خضدار سے عبدالطیف پکڑے گئے۔ ہاشم اور اسلم مغیری کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر ہیں۔ اسلم مغیری دہشتگردوں کوشناختی کارڈ بنا کر دیتا تھا۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ

 

ایڈیشنل انپسکٹر جنرل (آئی جی) کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق چينی قونصل خانے پر حملہ کی منصوبہ بندی بھارتی ايجنسی کی ايما پر افغانستان ميں اسلم اچھو اور بشير زيب نے کی۔ امن دشمن عبدالطيف اور حسنين نے اگست ميں حملہ آوروں کو قونصل خانے کی ریکی کرائی۔ ملزم عارف عرف نادر نے اسلحہ کی ترسیل اور رہائش فراہم کی۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں