چین میں نئے قمری سال کا آغاز، مختلف ممالک کے سربراہان کی مبارکبادیں، رنگارنگ تقریبات

پبلک نیوز: چین میں نئے قمری سال کا آغاز ہو گیا ہے۔ نئے سال کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ہر طرف خوشی کا سماں بندھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں نئے قمری سال کا استقبال نہایت شاندار انداز میں کیا گیا۔ بلندو بالاعمارتیں سڑکیں  اورگلیاں جگمگا اٹھیں۔ شہر رنگا رنگ روشنیوں سے منور ہو گئے۔

مبارکبادوں کا تبادلہ کیا گیا۔ دستر خوان طرح طرح کے پکوانوں سے سج گئے۔ گالا فیسٹ میں دلکش پرفارمنسز اور آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔ جمناسٹس نے کرتب کیے۔ تیراکوں نے بھی کمال کر دکھایا۔

روایتی رقص  اور موسیقی کا بھی خوب تڑگا لگایا گیا۔ جس میں سب کے پسندیدہ جیکی چن نے بھی شرکت کی۔ روبوٹس بھی اپنا جلوہ دکھانے پہنچے۔

چھوٹے بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر ونڈر لینڈ کا گماں ہونے لگا، کوئی پھول بنا تو کسی نے شہد کی مکھی کا روپ دھار لیا۔

جاپان ، آسٹریلیا اور زمبابوے میں بھی چینی قمری سال کا جشن منایا گیا۔ سربراہان نے چینی صدر اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں