مقبوضہ کشمیر کے آرٹیکل 370 پر ہمیں تحفظات ہیں، ترجمان چینی دفتر خارجہ

 

پبلک نیوز: ترجمان چینی دفتر خارجہ چن ینگ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے آرٹیکل 370 پر ہمیں تحفظات ہیں۔ دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی سے سرحدی معاملات پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک پر امن طریقے سے مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔

 

ترجمان چینی دفتر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔ بھارت یکطرفہ طور پر سٹیٹس کو تبدیل کرنے سے اجتناب کرے۔ کشمیر کے معاملے پر چین کی پالیسی واضح ہے۔ لداخ کی جغرافیائی حیثیت میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے لداخ کی حیثیت تبدیل کرنے کو چین کی علاقائی خود مختاری میں مداخلت قرار دیتے ہیں۔

 

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے سرحدی معاملے مزید پیچیدہ ہوں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کا ایک تاریخی تناظر موجود ہے۔ دونوں ممالک تنازعات کو پر امن طور پر بات چیت سے حل کریں اور علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں