گورنر پنجاب اور چینی نائب صدر کے درمیان ملاقات، اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی موجود

لاہور (پبلک نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے چینی نائب صدر وانگ چی شان کی قیادت میں وفد کی ملاقات، گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ، چینی قونصل جنرل لاہور لونگ ڈنگ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات اور سی پیک سمیت دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی چٹان سے زیادہ مضبوط ہے۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور چین کے در میان تاریخی اور طویل تعلقات دو طرفہ ہے۔

چوہدری محمد سرور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ان تعلقات کو بہتر بنانے کا ایک عظیم موقع موجود ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں