چینی نائب صدر پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاک چین دوستی میں ایک اور سنگ میل، چینی نائب صدر پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

پاک چین دوستی میں ایک اور سنگ میل، چینی نائب صدر پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ چین کے نائب صدر اور کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے کلیدی رکن وانگ کشان چھبیس سے اٹھائیس مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چینی نائب صدر وانگ کشان اپنے دورہ پاکستان میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر پاکستان اور چین  دستخط کریں گے۔ چینی نائب صدر کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطحی تبادلوں کو جاری رکھنا ہے۔ نومبر دو ہزار اٹھارہ اور حالیہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیر اعظم کی شرکت کے بعد سے اعلی سطحی تبادلوں میں مزید تیزی آئی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں