چینی نائب صدر آج شام لاہور پہنچیں گے، اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے

لاہور(مستنصر عباس) پاک چین دوستی کا ایک اور سنگ میل عبور، چینی نائب صدر آج شام لاہور پہنچیں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں متوقع، معاہدوں، یاداشتوں پردستخط ہوں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار چینی نائب صدر کا ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

 

چینی نائب صدر کا دورہ پاکستان ۔آج شام لاہورپہنچیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار چینی نائب صدر کا ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران اہم ملاقاتیں متوقع، معاہدوں، یاداشتوں پردستخط ہوں گے۔

 

چینی نائب صدر کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب کی جانب سے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ چینی نائب صدر اکنامک زون کا بھی دورہ کریں گے۔28 مئی کو چینی ناہب صدر لاہور فورٹ اور بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے۔ منگل کے روز چینی نائب صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس چائنہ روانہ ہو جائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ایئرپورٹ پر رخصت کریں گے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں