چین کی حکومت اور عوام وزیراعظم پاکستان کے تاریخی دورہ کا انتظار کر رہے ہیں: چینی سفیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری میں ایک ذمہ دار ملک ہے۔ چین کو وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورے کا انتظار ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت اور عوام وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورے کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان عالمی برادری میں ایک ذمہ دار ملک ہے۔۔ نئی حکومت اہنے عوام کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے اقتصادی اور صنعتی تعاون کے لیے چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) اہم پلیٹ فارم ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں