فرانس میں چاکلیٹ سے بنائے گئے گھر میں رہائش بھی ممکن

فرانس میں ایک ایسا گھر بھی ہے جس کی ہر شے چاکلیٹ سے بنائی گئی ہے۔ اس گھر کی دیواریں، چھت، آتش داں، گھڑیال، کتابیں اور یہاں تک کہ فانوس بھی چاکلیٹ سے بنائے ہوئےہیں۔ پیرس کے جنوب مغربی نواح میں قائم اس کاٹیج کو فرانس کے مشہور چاکلیٹ ڈیزائنر جین لوک ڈیکلوزو نے بنایا ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ بطخوں کا تالاب اور خود بستر تک چاکلیٹ سے بنے ہیں یعنی نام کی چند چیزوں کی سوا گھر کا بیشتر حصہ چاکلیٹ سے بنایا گیا ہے۔ جین لوک نے پوری زندگی چاکلیٹ سے حیرت انگیز اشیا تخلیق کی ہیں اور اب اس گھر کی تیاری کے لیے بھی انہوں نے بہت سے نئے انداز اور تکنیک پر کام کیا ہے۔

ہوٹلوں کی بکنگ کی ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق جو لوگ یہاں رات گزارنا چاہتے ہیں وہ 5 اور 6 اکتوبر کو یہاں ٹھہر سکتے ہیں۔

یہاں رکنے والے افراد چاکلیٹ گھر میں ایک ورکشاپ میں حصہ لے سکیں گے تاکہ وہ اسی طرح کے چاکلیٹ گھر کا ایک ماڈل بنا سکیں۔ اس کے علاوہ یہاں کے دلکش پھول باغ میں بیٹھ کر لذیذ کھانے بھی کھا سکیں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں