چور کے استقبال کے لیے لوگوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے:عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شکست ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔ 300ارب کی کرپشن کرنے والا مظلوم بنا پھرتا ہے۔ اقتدار میں آ کر کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ چور کے استقبال کے لیے لوگوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

بنی گالہ میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ امیر اور غریب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہونا بڑا المیہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا پاکستان ایک فلاحی ریاست تھی۔ مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے۔ غریبوں کو بنیادی حقوق دینا ریاست کی ذمے داری ہے۔ مہذب معاشرے میں بےروزگاروں کو فنڈز دیے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں کمزور طبقے کو حقوق نہیں ملتے کیوں کہ قانون کی بالادستی نہیں ہے۔ جس سے کمزورکو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ امیراور غریب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔ لاگوں کو انصاف دینے کے لئے ہمارے ملک میں وسائل نہیں تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے جو ہمارے ملک میں نہیں دیا۔

عمران خان نے کہا کہ مغرب میں منی لانڈرنگ کرنے والے کو لوگوں میں جانے کی جرأت نہیں ہوتی اور یہاں 300ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والا معصوم بنا ہوا ہے۔ اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔۔چور کے استقبال کے لیے لوگوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں