"زرداری کی 7 نسلوں نے کام نہیں کیا، نوازشریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی"

جہلم (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ زرداری کی 7 نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا۔ نوازشریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی۔ عمران خان نے واضح کر دیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہو گی۔ خزانہ بھی پریشان ہے کہ اتنے دن سے کسی نے لوٹا کیوں نہیں۔

اپنے آبائی شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان واحد آدمی ہیں جنہوں نے کہا کوئی سودے بازی نہیں ہو گی۔ احتساب منطقی انجام کو پہنچے گا۔

وزیراطلاعات فواد چودھری نے نوازشریف اور آصف زرداری کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ یہاں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے۔ زرداری کی 7 نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا۔ نوازشریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی۔

چودھری فواد حسین نے اپنی حکومت کی کارکردگی کو مثبت اور احسن قرار دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ اب تو خزانہ بھی پریشان ہے کہ اسے اتنے مہینے سے کسی نے نہیں لوٹا۔

احمد علی کیف  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں