"چودھری سرور کو کنٹرول کریں" وفاقی وزیر کی جہانگیر ترین سے شکایت

لاہور (پبلک نیوز) وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چودھری سرور کے حوالے سے شکایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسیپکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے وزیر اعظم عمران خان قریبی دوست اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ جس میں طارق بشیر چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری سرور کو کنٹرول کریں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طارق بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین سے شکایت کی کہ چودھری سرور کو کنٹرول کریں انہوں نے وزیراعلیٰ کو نہیں چلنے دینا۔ عمران خان کی کاوشوں سے پاکستان جلد قرضوں سے نجات پالے گا۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں