کرس گیل نے بوم بوم آفریدی کا سب سے زیادہ چھکے لگانے والا ریکارڈ توڑ دیا

پبلک نیوز: کرس گیل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں دھماکے دار انٹری نے شاہد آفری کا زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ میچ میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے بھی کئی ایک ریکارڈ بن گئے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے ہی میچ میں کئی ریکارڈ اوپر نیچے ہوگئے۔ یونیورس باس کے نام سے مشہور گرس گیل نے بوم بوم آفریدی کا انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 476 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گیل نے معین علی کو چھکا جڑ کر477 چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ کرس گیل کی 135 رنز کی طوفانی اننگز میں 12 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

میچ کے دوران ویسٹ انڈیز نے 23 چھکے لگا کر ایک روزہ میچ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس نے 22 چھکے لگائے تھے۔

دوسری جانب انگلینڈ نے میچ میں کامیابی کے ساتھ ساتھ اپنے ریکارڈ بھی بہتر کر لیے۔ انگلش ٹیم کی ون ڈے تاریخ میں سب سے بڑا رنز چیز ہوا۔ کالی آندھی کے خلاف یہ سب سے زیادہ بڑا ہدف ہے جو کسی ٹیم نے حاصل کیا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں