لاہور میں کرسمس کی تیاریاں، بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

لاہور (پبلک نیوز) زندہ دلوں کے شہر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بازاروں میں بھی خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ جہاں پرشہریوں کی بڑی تعداد کرسمس کے  حوا لے سے خریدوفروخت میں مصروف ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق دسمبر کے آتے ہی کرسمس کی تیاریاں جوش و خروش سے شروع ہو جاتی ہیں۔ جیسے جیسے کرسمس قریب آرہا ہے لاہور کے بازاروں میں بھی گہما گہمی بڑھتی  جاتی ہے۔ بازار زیبائش اور آرائش کی چیزوں اور رنگ برنگی لائٹس سے سجا ہوا ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد کرسمس اور نیو ائیر  کرنے  میں مصروف ہے۔ مسیحی  برادری کا کہنا ہے کہ کرسمس کا تہوار ان کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے۔

شہریوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے دکان داروں نے خصوصی اسٹالز بھی لگا رکھے ہیں .ان اسٹالز پر  کرسمس کے حوالے سےگھروں کو سجانے کے لیے مختلف قسم اور مختلف دھاتوں کا بنا سامان موجود ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں