سانتا کلاز ریس میں سینکڑوں افراد کی شرکت

لیورلپول (پبلک نیوز) کرسمس کی آمد کے موقع پر کئی مملک میں سانتا کلاز سے منسلک کھیلوں اور تقاریب کا انعقاد شروع ہو گیا۔ اسی سلسلے میں حال ہی میں لیور پول میں سانتا کلاز ریس  کا انعقاد ہوا۔

 

شدید سردی کے باوجود سانتا کلاز کے روایتی لباس میں ملبوس 1500 افراد نے ریس میں حصہ لیا جس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بڑوں، بوڑھوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے خوشگوار موڈ میں ریس میں حصہ لیا اور کرسمس کی آمد کا جشن منایا۔ ریس کے دوران مردوں اور خواتین پر مشتمل بینڈ ڈرم بھی بجاتا رہا۔ کرسمس سے قبل منعقد کی جانے والی اس سالانہ تقریب میں شہر میں میلے کا سماں ہوتا ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں